مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما جاء في فضل خديجة ﵂ باب: ان روایات کا بیان جو سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں مذکور ہیں
٣٤٤٦٢ - حدثنا محمد بن فضيل عن عمارة بن القعقاع عن أبي زرعة عن أبي هريرة قال: سمعته يقول أتى جبريلُ النبيّ ﷺ فقال: "هذه خديجة قد أتتك معها إناء فيه إدام أو طعام أو شراب، فإذا هي أتتك فاقرأ ﵍ من ربها، وبشرها ببيت في الجنة من قصب لا صخب فيه ولا نصب" (١).حضرت ابو زرعہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آ کر عرض کیا۔ یہ خدیجہ رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں ہیں، اس حال میں کہ ان کے ساتھ ایک برتن ہے جس میں سالن یا کھانا یا پانی ہے ۔ پس جب یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آجائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو ان کے رب کی طرف سے سلام کہہ دیں۔ اور ان کو جنت میں موتیوں سے بنے ہوئے گھر کی بشارت بھی سنا دیں۔ جس میں نہ تو شورو غل ہوگا اور نہ تھکاوٹ۔