مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في عائشة ﵂ باب: ان روایات کا بیان جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں مذکور ہیں
حدیث نمبر: 34460
٣٤٤٦٠ - حدثنا ابن نمير قال: ثنا موسى الجهني عن أبي بكر بن حفص قال: جاءت أم رومان -وهي أم عائشة- وأبو بكر إلى النبي ﷺ فقالا: يا رسول اللَّه (ادع اللَّه لعائشة دعوة نسمعها، فقال عند ذلك: "اللهم اغفر) (١) لعائشة ابنة أبي بكر مغفرة واجبة ظاهرة وباطنة" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوبکر بن حفص فرماتے ہیں کہ حضرت ام رومان جو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی والدہ ہیں یہ اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے، ان دونوں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ سے عائشہ رضی اللہ عنہا کے لیے دعا فرمائیں جس کو ہم بھی سن لیں۔ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی۔ اے اللہ ! تو عائشہ رضی اللہ عنہا بنت ابی بکر رضی اللہ عنہ کی مغفرت فرما ضروری، ظاہری طور پر بھی اور باطنی طور پر بھی۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب].