حدیث نمبر: 34458
٣٤٤٥٨ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن أبي وائل أن عليًّا بعث عمارًا والحسن يستنفران الناس، فقام رجل فوقع في عائشة، فقال عمار: أنها لزوجة نبينا ﷺ في (الدنيا) (١) والآخرة، ولكن اللَّه ابتلانا بها ليعلم إياه نطيع أو إياها (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو وائل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت عمار رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو بھیجا کہ یہ دونوں لوگوں سے مدد طلب کریں۔ ایک آدمی کھڑا ہوا اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا میں عیب نکالنے لگا ، تو حضرت عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا : یقینا وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ مطہرہ رضی اللہ عنہا ہیں دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔ لیکن اللہ نے ہمیں ان کے ذریعہ آزمائش میں ڈالا ہے کہ ہم اس کی (حضرت علی رضی اللہ عنہ ) فرمانبرداری کرتے ہیں یا ان کی۔

حواشی
(١) في [أ]: (الدنى).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 34458
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34458، ترقيم محمد عوامة 32949)