مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34444
باب: ان روایات کا بیان جو سیدہ فاطمہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں مذکور ہیں
ما ذكر في فضل فاطمة ﵂ ابنة رسول الله ﷺ
حدیث نمبر: 34444
٣٤٤٤٤ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن محمد بن علي قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إنما فاطمة بضعة مني، فمن أغضبها أغضبني" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن علی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : فاطمہ میرے جسم کا ٹکڑا ہے۔ پس جس نے اس کو غصہ دلایا اس نے مجھے غصہ دلایا۔