مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما جاء في أبي ذر الغفاري ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں آئی ہیں
حدیث نمبر: 34442
٣٤٤٤٢ - حدثنا يزيد عن أبي أمية بن يعلى الثقفي عن أبي الزناد عن الأعرج عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "ما أظلت الخضراء، ولا أقلت الغبراء من ذي لهجة أصدق من أبي ذر، ومن سره أن ينظر إلى تواضع عيسى ابن مريم فلينظر إلى أبي ذر" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : نہ آسمان سایہ کرتا ہے اور نہ زمین پناہ دیتی ہے ابوذر سے زیادہ لہجہ کے اعتبار سے سچے انسان کو۔ اور جو شخص چاہتا ہے کہ وہ حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کی عاجزی و انکساری کو دیکھے تو اس کو چاہیے کہ وہ ابوذر رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھ لے۔