مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في أبي موسى ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا ابو موسی رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہیں
حدیث نمبر: 34432
٣٤٤٣٢ - حدثنا يزيد عن حميد الطويل عن أنس بن مالك أن رسول اللَّه ﷺ قال: "يقدم عليكم قوم هم أرق أفئدة"، قال: فقدم الأشعريون وفيهم أبو موسى قال: فجعلوا يرتجزون ويقولون: غدا نلقى الأحبة … محمدا وحزبه (١)مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کچھ لوگ تمہارے پا س آئیں گے جو دل کے بہت زیادہ نرم ہوں گے۔ راوی کہتے ہیں ۔ پس قبیلہ اشعر کے لوگ آئے جن میں حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ بھی تھے ۔ وہ لوگ رجزیہ اشعار پڑھ رہے تھے : ترجمہ : کل ہم محبوب لوگوں سے ملیں گے، محمد ﷺ سے اور ان کے گروہ سے۔