مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في عمار بن ياسر ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا عمار بن یاسررضی اللہ عنہ سے منقول ہیں
حدیث نمبر: 34431
٣٤٤٣١ - حدثنا (عثام) (١) بن علي قال: ثنا الأعمش عن أبي إسحاق عن هانئ ابن هانئ قال: استأذن عمار على علي فقال: مرحبا بالطيب المطيب سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "ملئ عمار إيمانا إلى مشاشه" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ھانی بن ھانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمار رضی اللہ عنہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے آنے کے لیے اجازت مانگی تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : خوش آمدید پاکیزہ فطرت شخص کے لیے۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا : عمار رضی اللہ عنہ پورے کے پورے ایمان سے بھرے ہوئے ہیں۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (غنام).
(٢) مجهول؛ لجهالة هانئ بن هانئ، وانظر: ما تقدم ١٢/ ١١٨ [٣٤٤٦٨].