مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في عمار بن ياسر ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا عمار بن یاسررضی اللہ عنہ سے منقول ہیں
حدیث نمبر: 34430
٣٤٤٣٠ - حدثنا هشيم عن حصين عن أبي مالك ﴿إِلَّا مَنْ أُكْرِهَ وَقَلْبُهُ مُطْمَئِنٌّ بِالْإِيمَانِ﴾ [النحل: ١٠٦]، (قال) (١): نزلت في عمار (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حصین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو مالک رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : قرآن کی آیت {إلاَّ مَنْ أُکْرِہَ وَقَلْبُہُ مُطْمَئِنٌّ بِالإِیمَانِ } (مگر وہ شخص جس کو مجبور کیا گیا اس حال میں کہ اس کا دل ایمان پر مطمئن تھا) یہ آیت حضرت عمار رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازل ہوئی۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب].