مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في ابن عباس ﵄ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں بیان کی گئی ہیں
حدیث نمبر: 34398
٣٤٣٩٨ - حدثنا ابن إدريس عن عاصم بن كليب عن أبيه عن ابن عباس أن عمر ⦗١٠٩⦘ سأل أصحاب رسول اللَّه ﷺ عن شيء قال: فسألني فأخبرته فقال: (أعييتموني) (١) أن تأتوا بمثل (ما أتى به) (٢) هذا الغلام الذي لم (تجتمع شؤون) (٣) رأسه (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے کسی شے کے بارے میں سوال کیا۔ پھر انہوں نے وہ بات مجھ سے پوچھی تو میں نے ان کو بتلا دی پھر وہ کہنے لگے۔ تم لوگ مجھ پر عیب پر عیب لگاتے ہو کہ تم لاتے ہو اس جیسے بچہ کو جس کی ابھی تک سر کی ہڈیاں بھی مجتمع نہیں ہوئیں۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (اغتبتموني)، وفي [هـ]: (أعبتموني).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) في [هـ]: (يجتمع سود).