مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34393
باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں بیان کی گئی ہیں
ما ذكر في ابن عباس ﵄
حدیث نمبر: 34393
٣٤٣٩٣ - حدثنا حفص عن الأعمش عن أبي الضحى عن مسروق قال: قال عبد اللَّه: لو أدرك ابن عباس أسناننا ما عاشره (١) منا رجل (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : اگر ابن عباس رضی اللہ عنہما ہماری عمر کو پہنچتے تو ہم میں سے کوئی آدمی ان کے علم کے دسویں حصہ تک نہ پہنچتا ۔
حواشی
(١) أي: لم يبلغ عشر مكانته أحد منا.