مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في ابن عباس ﵄ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں بیان کی گئی ہیں
حدیث نمبر: 34391
٣٤٣٩١ - حدثنا محمد بن بشر قال: ثنا إسماعيل عن شعيب بن يسار قال: جاء طير أبيض، فدخل في كفن ابن عباس حين أدرج ثم ما رئي بعد.مولانا محمد اویس سرور
اسماعیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت شعیب بن یسار رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : جب حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو کفن میں رکھا گیا تو ایک سفید پرندہ آیا اور ان کے کفن میں داخل ہوگیا پھر اس کے بعد کبھی اس پرندے کو نہیں دیکھا گیا۔