مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في العباس ﵁ عم النبي ﷺ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی فضیلت میں منقول ہیں
حدیث نمبر: 34389
٣٤٣٨٩ - حدثنا عبد الرحيم عن زكريا عن عامر قال: انطلق النبي ﷺ ومعه العباس، وكان العباس (ذا) (١) رأي فقال النبي ﷺ: "أي عم إذا رأيت (لي) (٢) (حظًا) (٣) فمرني به" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لے جا رہے تھے اور حضرت عباس رضی اللہ عنہ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے کوئی بات دیکھی۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے چچا جان ! جب آپ رضی اللہ عنہ مجھ میں کوئی غلطی دیکھیں تو مجھے اس بارے میں بتلادیں۔
حواشی
(١) في [ب]: (وا).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [أ، ب، هـ]: (خطأ).