مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
فضل حمزة بن عبد المطلب أسد الله ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہیں
حدیث نمبر: 34383
٣٤٣٨٣ - حدثنا عبد الرحيم عن زكريا عن عامر قال: قتل حمزة يوم أحد، وقتل حنظلة بن الراهب الذي طهرته الملائكة يوم أحد (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زکریا رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عامر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : غزوہ احد کے دن حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کو شہید کردیا گیا۔ اور حضرت حنظلہ بن راھب رضی اللہ عنہ کو بھی شہید کردیا گیا جن کو فرشتوں نے غسل دے کر پاک کیا۔