مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34361
باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا جعفررضی اللہ عنہ بن ابی طالب کی فضیلت میں منقول ہیں
ما جاء في الحسن والحسين ﵄
حدیث نمبر: 34361
٣٤٣٦١ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة عن عبد اللَّه بن الحارث عن ⦗٩٦⦘ زهير بن الأقمر قال: بينما الحسن (بن علي) (١) (٢) يخطب إذ قام رجل من (الأسد) (٣) آدم طوال فقال: (لقد) (٤) رأيت رسول اللَّه ﷺ واضعه في حقويه يقول: "من أحبني فليحبه، فليبلغ الشاهد الغائب" (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہیر بن اقمر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ قبیلہ ازد کا ایک گندمی رنگت والا بہت لمبے قد کا شخص کھڑا ہوکر کہنے لگا : تحقیق میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں (حضرت حسن رضی اللہ عنہ کو) اپنی کمر کے پاس اٹھایا ہوا تھا اور ارشاد فرما رہے تھے : جو شخص مجھ سے محبت کرتا ہے پس چاہیے کہ وہ اس سے محبت کرے اور چاہیے کہ حاضر شخص اس بات کو غائب شخص تک پہنچا دے۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [أ]: زيادة ﵁.
(٣) في [هـ]: (الأزد)، وهما لهجتان في اسم القبيلة.
(٤) سقط من: [ط، هـ].