مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما جاء في الحسن والحسين ﵄ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا جعفررضی اللہ عنہ بن ابی طالب کی فضیلت میں منقول ہیں
٣٤٣٥٥ - حدثنا خالد بن مخلد قال: ثنا موسى بن يعقوب الزمعي عن عبد اللَّه بن أبي بكر بن زيد بن المهاجر قال: أخبرني مسلم بن أبي سهل (النبال) (١) قال: أخبرني (حسن) (٢) بن أسامة بن زيد قال: أخبرني (أبي) (٣) أسامة قال: طرقت رسول اللَّه ﷺ ذات ليلة لبعض الحاجة، قال: فخرج إليّ وهو مشتمل على شيء لا أدري ما هو، فلما فرغت من حاجتي قلت: ما هذا الذي أنت مشتمل عليه؟ فكشف، فإذا حسن وحسين على وركيه، فقال: "هذان ابناي وابنا ابنتي، اللهم إنك تعلم أني أحبهما فأحبهما" (٤).حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک رات میں کسی حاجت کے لیے نکلا تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پایا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف تشریف لائے اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ اٹھایا ہوا تھا مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ کیا ہے ؟ جب میں اپنی ضرورت سے فارغ ہوا ! تو میں نے پوچھا کہ یہ کیا چیز ہے جس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اٹھایا ہوا ہے ؟ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چادر ہٹائی تو وہ حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ران پر تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ دونوں میرے بیٹے ہیں اور میرے نواسے ہیں ۔ اے اللہ ! تو جانتا ہے کہ میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں۔ پس تو بھی ان دونوں سے محبت فرما۔