مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما حفظت في عبد الرحمن بن عوف ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی فضیلت میں منقول ہیں
حدیث نمبر: 34345
٣٤٣٤٥ - حدثنا أبو أسامة قال: ثنا مسعر عن سعد بن إبراهيم أن عليا وعمرو ابن العاص (أتيا) (١) قبر عبد الرحمن بن عوف فذكر أن أحدهما قال: اذهب ابن عوف فقد أدركت صفوها (وسبقت رنقها) (٢)، (وقال) (٣) الآخر: اذهب ابن عوف فقد ذهبت (ببطنتك) (٤) لم (تتخضخض) (٥) منها شيئًا (٦).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد بن ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ دونوں حضرات حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی قبر پر تشریف لائے، ان دونوں میں سے ایک نے ایسے ان کا ذکر فرمایا : ابن عوف چلے گئے ۔ پس تحقیق تم نے اپنی سچائی کو پا لیا۔ اور تم جھوٹ اور گدلے پن پر غالب آگئے ۔ اور دوسرے نے یوں فرمایا : ابن عوف رضی اللہ عنہ چلے گئے۔ تحقیق تم اپنے نامۂ اعمال کو ایسے لے گئے کہ تم نے اس کے اجر میں سے کچھ بھی کمی نہیں کی۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (أتى).
(٢) في [أ، ب]: (وسعت ربعها)، والرنق: الكدر.
(٣) في [أ، ب]: (فقال).
(٤) في [أ، ب]: (بعطيتك).
(٥) أي: لم تنقص، أي لم تتول عملًا ينقص أجرك، وفي [هـ]: (يتغضغض).
(٦) منقطع؛ سعد بن إبراهيم لم يدرك عليًّا وعمرو بن العاص.