حدیث نمبر: 34315
٣٤٣١٥ - حدثنا مطلب بن زياد عن جابر قال: كنا مع أبي جعفر في المسجد وغلام ينظر إلى أبي جعفر ويبكي، فقال له أبو جعفر: ما يبكيك؟ قال: من حبكم، قال: نظرت حيث نظر اللَّه، واخترت من خيره اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت ابو جعفر رضی اللہ عنہ کے ساتھ مسجد میں تھے اس حال میں کہ ایک لڑکا حضرت ابو جعفر رحمہ اللہ کو دیکھے جا رہا تھا اور رو رہا تھا۔ پس ابو جعفر رحمہ اللہ نے اس سے فرمایا : تجھے کس چیز نے رلا دیا۔ اس نے عرض کیا۔ آپ رحمہ اللہ لوگوں کی محبت نے۔ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا : تو نے دیکھا جہاں اللہ نے دیکھا۔ اور تو نے چنا اس شخص کو جس کو اللہ نے چنا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 34315
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34315، ترقيم محمد عوامة 32806)