مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34292
باب: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
فضائل علي بن أبي طالب ﵁
حدیث نمبر: 34292
٣٤٢٩٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا الأعمش عن عطية بن سعد قال: دخلنا على جابر بن عبد اللَّه وهو شيخ كبير وقد سقط حاجباه على عينيه قال: فقلت أخبرنا عن هذا الرجل علي بن أبي طالب قال: فرفع حاجبيه بيديه ثم قال: ذاك من خير البشر (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطیہ بن سعد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اس حال میں کہ وہ بہت بوڑھے تھے اور ان کی بھنویں ان کی آنکھوں پر گری ہوئی تھیں۔ راوی کہتے ہیں۔ میں نے ان سے عرض کیا : آپ رضی اللہ عنہ ہمیں اس شخص یعنی حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے متعلق بتلائیے ۔ پس آپ رضی اللہ عنہ نے اپنے ہاتھ سے دونوں بھنووں کو اٹھایا پھر ارشاد فرمایا : : یہ تو بہترین انسانوں میں سے ہیں۔