مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
فضائل علي بن أبي طالب ﵁ باب: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
٣٤٢٨٣ - حدثنا يحيى بن يعلى عن يونس بن خباب عن أنس قال: خرجت أنا وعلي مع رسول اللَّه ﷺ في (حائط) (١) المدينة، فمررنا بحديقة، فقال (علي) (٢): ما أحسن هذه الحديقة يا رسول اللَّه؟ قال: فقال رسول اللَّه ﷺ: "حديقتك في الجنة أحسن منها يا علي"، حتى مر بسبع حدائق، كل ذلك يقول علي: ما أحسن هذه الحديقة يا رسول اللَّه، فيقول: "حديقتك في الجنة أحسن (من هذه) (٣) " (٤).حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اور حضرت علی رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ کے باغات میں تشریف لے گئے۔ پس ہم لوگ ایک باغ کے پاس سے گزرے تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اے اللہ کے رسول ﷺ! یہ کتنا خوبصورت باغ ہے ؟ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے علی رضی اللہ عنہ ! تیرا جو باغ جنت میں ہے وہ اس سے کئی درجہ زیادہ خوبصورت ہے۔ یہاں تک کہ سات باغوں کے پاس سے گزرے ہر جگہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اے اللہ کے رسول ﷺ! یہ باغ کتنا خوبصورت ہے ؟ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے جاتے : تیرا جو باغ جنت میں ہے وہ اس سے کئی درجہ خوبصورت ہے۔