حدیث نمبر: 34273
٣٤٢٧٣ - حدثنا محمد بن بشر عن زكريا عن مصعب بن شيبة عن صفية بنت شيبة قالت: قالت عائشة: خرج النبي ﷺ غداة وعليه مرط مرجل من شعر أسود، فجاء الحسن فأدخله معه، ثم جاء حسين فأدخله معه، ثم جاءت فاطمة فأدخلها، ثم جاء علي فأدخله، ثم قال: ﴿إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا﴾ (١) [الأحزاب: ٣٣].
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح کے وقت نکلے اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایسی کالی چادر تھی جس پر اونٹوں کے کجاوے کی تصویریں بنی ہوئی تھیں۔ پس حضرت حسن رضی اللہ عنہائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اس میں داخل کیا۔ پھر حضرت حسین رحمہ اللہ آئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بھی چادر میں داخل کرلیا ۔ پھر حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا آئیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بھی چادر میں داخل کرلیا پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ آئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بھی چادر میں داخل کرلیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ ترجمہ : اللہ تو بس یہ چاہتا ہے کہ دور کر دے تم سے گندگی ، اے نبی ﷺ کے گھر والو اور پاک کر دے تمہیں پوری طرح ۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 34273
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ مصعب بن شيبة صدوق، أخرجه مسلم (٢٤٢٤)، وأحمد (٢٥٢٩٥).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34273، ترقيم محمد عوامة 32765)