مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
فضائل علي بن أبي طالب ﵁ باب: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر: 34270
٣٤٢٧٠ - حدثنا وكيع عن هشام بن سعد عن عمر بن أَسيد عن ابن عمر قال: (قال عمر بن الخطاب -أو قال أبي) (١): لقد أوتي علي بن أبي طالب ثلاث خصال؛ لأن تكون لي واحدة منهن أحب إلي من حمر النعم، (زوجه) (٢) ابنته فولدت له، وسد الأبواب إلا بابه، وأعطاه الحربة يوم خيبر (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن اسید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب کو تین خصوصیات عطا کی گئیں ۔ مجھے ان میں سے ایک کا مل جانا میرے لیے سرخ اونٹوں سے بہتر ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹی ان کے نکاح میں دی جس سے ان کی اولاد بھی ہوئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام دروازے بند کروا دیے سوائے ان کے دروازے کے ۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خیبر کے دن ان کو جھنڈا عطا فرمایا۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، م].
(٢) في [أ، ب]: (زوجته).