مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34266
باب: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
فضائل علي بن أبي طالب ﵁
٣٤٢٦٦ - حدثنا (عبد اللَّه) (١) بن نمير قال: أخبرنا الأعمش عن عمرو بن مرة عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: ذكر عنده قول الناس في علي فقال: قد جالسناه ⦗٦٦⦘ وواكلناه وشاربناه وقمنا له على الأعمال، فما سمعته يقول شيئا مما (يقولون) (٢)، إنما يكفيكم أن تقولوا: ابن عم رسول اللَّه ﷺ (٣) (٤) وختنه وشهد بيعة الرضوان وشهد بدرا (٥).حضرت عمرو بن مرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ کے سامنے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعلق لوگوں کی باتیں ذکر کی گئیں تو انہوں نے فرمایا : ہم ان کے ساتھ بیٹھے ہیں، ہم نے ان کے ساتھ کھایا پیا ہے ۔ اور ہم ان کی طرف سے مختلف ذمہ داریوں پر مامور رہے ہیں، پس میں نے انہیں کبھی بھی وہ بات کہتے ہوئے نہیں سنا جو لوگ کہتے ہیں۔ بیشک تمہارے لیے اتنا کافی ہے کہ تم یوں کہہ دیا کرو۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا زاد بھائی ہیں۔ اور ان کے داماد ہیں وہ بیعت الرضوان کے موقع پر حاضر تھے اور غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے۔