حدیث نمبر: 34266
٣٤٢٦٦ - حدثنا (عبد اللَّه) (١) بن نمير قال: أخبرنا الأعمش عن عمرو بن مرة عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: ذكر عنده قول الناس في علي فقال: قد جالسناه ⦗٦٦⦘ وواكلناه وشاربناه وقمنا له على الأعمال، فما سمعته يقول شيئا مما (يقولون) (٢)، إنما يكفيكم أن تقولوا: ابن عم رسول اللَّه ﷺ (٣) (٤) وختنه وشهد بيعة الرضوان وشهد بدرا (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عمرو بن مرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ کے سامنے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعلق لوگوں کی باتیں ذکر کی گئیں تو انہوں نے فرمایا : ہم لوگ آپس میں بیٹھے ہیں ہم نے اکٹھے کھایا پیا ہے ۔ اور ہم ان کے اعمال پر رضا مند ہیں پس میں نے تو کبھی بھی نہیں سنی وہ بات جو لوگ کہتے ہیں۔ بیشک تمہارے لیے اتنا کافی ہے کہ تم یوں کہہ دیا کرو۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا زاد بھائی ہیں۔ اور ان کے داماد ہیں وہ بیعت الرضوان کے موقع پر حاضر تھے اور غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے۔

حواشی
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (عبيد اللَّه).
(٢) في [أ، ب]: (تقولون).
(٣) سقط من: [م].
(٤) في [أ] زيادة: (والد مسلم).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 34266
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34266، ترقيم محمد عوامة 32758)