مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34264

باب: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان

فضائل علي بن أبي طالب ﵁

حدیث نمبر: 34264
٣٤٢٦٤ - حدثنا شريك عن عياش العامري عن عبد اللَّه بن شداد قال: قدم على رسول اللَّه ﷺ وفد (آل) (١) سرح من اليمن، فقال لهم رسول اللَّه ﷺ: "لتقيمن الصلاة ولتؤتن الزكاة ولتسمعن ولتطيعن، أو (لأبعثن) (٢) إليكم رجلًا (كنفسي) (٣) يقاتل مقاتلتكم ويسبي ذراريكم، اللهم أنا أو كنفسي"، (ثم) (٤) أخذ بيد علي (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبد اللہ بن شداد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یمن کے سرح قبیلہ کا ایک وفد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ارشاد فرمایا : چاہیے کہ تم ضرور بالضرور نماز قائم کرو اور زکوۃ ادا کرو۔ اور بات سنو اور اطاعت کرو۔ یا پھر میں تمہاری طرف ایک ایسا آدمی بھیجوں گا جو میرے جیسا ہے وہ تمہارے لڑنے والوں سے قتال کرے گا اور تمہاری اولادوں کو قیدی بنا لے گا۔ اے اللہ ! وہ میں یا میرے جیسا ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا۔

حواشی
(١) في [هـ]: (أبي).
(٢) في [جـ]: بياض.
(٣) في [هـ]: (لنفسي).
(٤) سقط من: [جـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 34264
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن , تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ شريك صدوق، أخرجه أحمد في فضائل الصحابة (١٠٢٤).
تخریج حدیث «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ شريك صدوق . ، ترقيم محمد عوامة: 32756»