مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34262
باب: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
فضائل علي بن أبي طالب ﵁
٣٤٢٦٢ - حدثنا شريك عن أبي إسحاق (١) زيد بن يثيع قال: بلغ عليًا أن أناسًا يقولون فيه، قال: فصعد المنبر فقال: أنشد اللَّه رجلًا ولا أنشده إلا من أصحاب محمد ﷺ سمع من النبي ﷺ شيئًا إلا قام، فقام مما يليه ستة ومما يلي (سعيد) (٢) بن وهب ستة، فقالوا: نشهد أن رسول اللَّه ﷺ قال: "من كنت مولاه فعلي مولاه، اللهم وال من والاه وعاد من عاداه" (٣).حضرت زید بن یثیع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو خبر ملی کہ چند لوگ ان کے بارے میں کچھ بات کر رہے ہیں۔ تو آپ رضی اللہ عنہ منبر پر چڑھ کر فرمانے لگے۔ میں محمد ﷺ کے اصحاب میں سے اس شخص کو قسم دیتا ہوں۔ جس نے نبی ﷺ سے میرے بارے میں کچھ سنا ہے۔ تو وہ کھڑا ہوجائے ۔ پس ان کی جانب سے چھ لوگ کھڑے ہوگئے اور حضرت سعید بن وھب رحمہ اللہ کی جانب سے چھ لوگ کھڑے ہوگئے۔ پھر ان سب لوگوں نے فرمایا : ہم گواہی دیتے ہیں اس بات کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میں جس کا دوست ہوں پس علی رضی اللہ عنہ بھی اس کا دوست ہے۔ اے اللہ ! تو بھی دوست رکھ ! اس شخص کو جو اس سے دوستی رکھے۔ اور تو دشمنی کر اس شخص سے جو اس سے دشمنی رکھے۔