حدیث نمبر: 34262
٣٤٢٦٢ - حدثنا شريك عن أبي إسحاق (١) زيد بن يثيع قال: بلغ عليًا أن أناسًا يقولون فيه، قال: فصعد المنبر فقال: أنشد اللَّه رجلًا ولا أنشده إلا من أصحاب محمد ﷺ سمع من النبي ﷺ شيئًا إلا قام، فقام مما يليه ستة ومما يلي (سعيد) (٢) بن وهب ستة، فقالوا: نشهد أن رسول اللَّه ﷺ قال: "من كنت مولاه فعلي مولاه، اللهم وال من والاه وعاد من عاداه" (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت زید بن یثیع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو خبر ملی کہ چند لوگ ان کے بارے میں کچھ بات کر رہے ہیں۔ تو آپ رضی اللہ عنہ منبر پر چڑھ کر فرمانے لگے۔ میں محمد ﷺ کے اصحاب میں سے اس شخص کو قسم دیتا ہوں۔ جس نے نبی ﷺ سے میرے بارے میں کچھ سنا ہے۔ تو وہ کھڑا ہوجائے ۔ پس چھ کے قریب لوگ کھڑے ہوگئے اور ان میں حضرت سعید بن وھب رضی اللہ عنہ چھٹے مل گئے۔ پھر ان سب لوگوں نے فرمایا : ہم گواہی دیتے ہیں اس بات کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میں جس کا دوست ہوں پس علی رضی اللہ عنہ بھی اس کا دوست ہے۔ اے اللہ ! تو بھی دوست رکھ ! اس شخص کو جو اس سے دوستی رکھے۔ اور تو دشمنی کر اس شخص سے جو اس سے دشمنی رکھے۔

حواشی
(١) زاد في [هـ]: (سعيد بن وهب عن).
(٢) في [أ، ب، جـ، هـ]: (سعد).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 34262
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ شريك صدوق، أخرجه النسائي (٨٤٧٣)، وعبد اللَّه بن أحمد في زوائد المسند (٩٥٠)، والضياء (٤٦٤)، وابن أبي عاصم في السنة (١٣٧٠)، والبزار (٧٨٦)، وابن عساكر ٤٢/ ٢٠٩.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34262، ترقيم محمد عوامة 32754)