مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
فضائل علي بن أبي طالب ﵁ باب: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر: 34250
٣٤٢٥٠ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن الحارث بن حصيرة قال: حدثني أبو سليمان الجهني -يعني زيد بن وهب قال: سمعت عليًا على المنبر وهو يقول: أنا عبد اللَّه وأخو رسوله ﷺ، لم يقلها أحد قبلي ولا يقولها أحد بعدي إلا كذاب مفتر (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سلیمان الجھنی رحمہ اللہ یعنی زید بن وھب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو منبر پر یوں فرماتے ہوئے سنا کہ میں اللہ کا بندہ ہوں اور اس کے رسول ﷺ کا بھائی ہوں۔ کسی ایک نے بھی مجھ سے پہلے یہ نہیں کہا اور نہ ہی کوئی میرے بعد یہ کہے گا مگر جھوٹا شخص۔