مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
فضائل علي بن أبي طالب ﵁ باب: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر: 34242
٣٤٢٤٢ - حدثنا شريك عن أبي إسحاق عن حبشي بن جنادة قال: قلت له: يا أبا إسحاق أين رأيته؟ قال: وقف علينا في مجلسنا فقال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "علي مني وأنا منه، ولا يؤدي عني إلا علي" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت حبشی بن جنادہ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : اس پر حضرت شریک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ان سے پوچھا : اے ابو اسحق ! آپ رحمہ اللہ نے ان کو یہاں دیکھا ؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا : حضرت حبشی رحمہ اللہ ہماری مجلس میں ٹھہرے تھے اور فرمایا : کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یوں فرماتے سنا : علی رضی اللہ عنہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں اور میری طرف سے علی رضی اللہ عنہ کے علاوہ کوئی بھی ادائیگی نہیں کرے گا۔