مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
فضائل علي بن أبي طالب ﵁ باب: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر: 34238
٣٤٢٣٨ - حدثنا جرير عن عطاء بن (السائب) (١) عن سعد بن عبيدة قال: سأل رجل ابن عمر فقال: أخبرني عن علي؟ قال: إذا أردت أن تسأل عن علي فانظر إلى ⦗٥٦⦘ منزله من منزل رسول اللَّه ﷺ هذا منزله، وهذا منزل رسول اللَّه ﷺ، قال: فإني أبغضه، قال: فأبغضك اللَّه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد بن عبیدہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا : کہ آپ رضی اللہ عنہ مجھے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعلق بتلائیے ۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : جب تو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعلق کچھ پوچھنا چاہے تو پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کے قریب ہی ان کا گھر دیکھ لیا کر۔ یہ ان کا گھر ہے اور یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گھر ہے۔ اس آدمی نے کہا : میں تو ان سے بغض رکھتا ہوں ! آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : پس پھر اللہ بھی تجھ سے بغض رکھتے ہیں۔
حواشی
(١) في [م]: (الشائب).