مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في فضل عثمان ابن عفان ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بن عفان کی فضیلت میں ذکر کی گئی ہیں
٣٤٢٣١ - حدثنا (١) محمد بن بشر قال: ثنا مسعر قال: حدثني أبو عون عن محمد ابن حاطب قال: ذكر عثمان فقال الحسن بن علي: هذا أمير المؤمنين يأتيكم الآن فيخبركم قال: فجاء علي فقال: كان عثمان من الذين: ﴿وَآمَنُوا (وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ) (٢) (٣) ثُمَّ اتَّقَوْا وَآمَنُوا ثُمَّ اتَّقَوْا وَأَحْسَنُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ﴾ [المائدة: ٩٣]، حتى أتم الآية (٤).حضرت محمد بن حاطب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان رحمہ اللہ کا ذکر کیا گیا تو حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : یہ امیر المؤمنین ابھی تمہارے پاس آئیں گے تو وہ ہی تم لوگوں کو ان کے بارے میں بتائیں گے ۔ راوی کہتے ہیں : پس حضرت علی رضی اللہ عنہ تشریف لائے ۔ اور فرمایا : کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہان لوگوں میں سے تھے پھر یہ آیت مکمل تلاوت فرمائی۔ ترجمہ : وہ لوگ ایمان پر قائم رہے اور اچھے کام کیے پھر حرام چیزوں سے بچے اور احکام الٰہی کو مانا پھر تقویٰ اختیار کیا اور اچھے کام کیے ۔ اور اللہ دوست رکھتا ہے اچھے کام کرنے والوں کو۔