مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في فضل عثمان ابن عفان ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بن عفان کی فضیلت میں ذکر کی گئی ہیں
٣٤٢١٨ - حدثنا عفان قال: ثنا وهيب قال: ثنا داود عن زياد بن عبد اللَّه عن أم هلال ابنة وكيع عن امرأة عثمان (قالت: أغفى عثمان) (١)، فلما استيقظ قال: إن القوم يقتلونني، فقلت كلا يا أمير المؤمنين، (فقال) (٢): إني رأيت رسول اللَّه ﷺ وأبا بكر وعمر، قال: فقالوا: أفطر عندنا الليلة، أو قالوا: (إنك) (٣) تفطر عندنا الليلة (٤).حضرت ام ھلال بنت وکیع فرماتی ہیں کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی زوجہ نے ارشاد فرمایا : کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہاونگھ رہے تھے جب بیدار ہوئے تو فرمانے لگے : یقینا میری قوم مجھے قتل کر دے گی۔ تو میں نے کہا : ہرگز نہیں اے امیر المؤمنین ! تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو خواب میں دیکھا ۔ راوی کہتے ہیں کہ انہوں نے یوں فرمایا : آج رات تم ہمارے ساتھ افطار کرو یا یوں فرمایا : تم آج رات ہمارے ساتھ افطار کرو گے۔