مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في فضل عثمان ابن عفان ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بن عفان کی فضیلت میں ذکر کی گئی ہیں
٣٤٢١٠ - حدثنا عفان قال: ثنا سعيد بن زيد قال: ثنا عاصم بن بهدلة قال: ثنا أبو وائل عن عائشة (قالت) (١): كان عثمان يكتب وصية أبي بكر قالت: فأغمي عليه فعجل وكتب عمر بن الخطاب، فلما أفاق قال (له) (٢) أبو بكر: من كتبت؟ قال: عمر بن الخطاب، قال: كتبت الذي أردت (أن) (٣) آمرك به، ولو كتبت نفسك كنت لها أهلًا (٤).حضرت ابو وائل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا : کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی وصیت لکھ رہے تھے کہ آپ رضی اللہ عنہ پر بےہوشی طاری ہوگئی۔ تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے جلدی سے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا نام لکھ دیا۔ پس جب آپ رضی اللہ عنہ کو افاقہ ہوا تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان سے پوچھا : تم نے کس کا نام لکھا ؟ انہوں نے فرمایا : عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تو نے وہی بات لکھی کہ میں نے یہی چاہا تھا کہ اس کے لکھنے کا تمہیں حکم دوں۔ اور اگر تم اپنا نام بھی لکھ دیتے تو تم بھی اس منصب کے اہل تھے۔