مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34207
باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بن عفان کی فضیلت میں ذکر کی گئی ہیں
ما ذكر في فضل عثمان ابن عفان ﵁
حدیث نمبر: 34207
٣٤٢٠٧ - قال قيس: فأخبرني أبو سهلة قال: لما كان يوم الدار قيل لعثمان: ألا تقاتل؟ فقال: إن رسول اللَّه ﷺ عهد إلي عهدًا، وإني صابر عليه، قال: أبو سهلة فيرون أنه ذلك المجلس (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سھلہ رحمہ اللہ نے مجھے بتلایا : کہ جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ گھر میں محصور تھے۔ تو ان کو کہا گیا : آپ رضی اللہ عنہ قتال کیوں نہیں کرتے ؟ ! تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ایک وعدہ لیا تھا اور میں اس پر صبر کرنے والا ہوں۔ حضرت ابو سھلہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں ۔ لوگوں کا گمان تھا کہ وہ اسی مجلس میں وعدہ ہوا تھا۔