مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34205
باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بن عفان کی فضیلت میں ذکر کی گئی ہیں
ما ذكر في فضل عثمان ابن عفان ﵁
حدیث نمبر: 34205
٣٤٢٠٥ - حدثنا ابن مبارك عن ابن لهيعة عن زياد بن أبي حبيب قال: قال كعب: كأني أنظر إلى هذا وفي يده شهابان من نار -يعني قاتل عثمان- فقتله.مولانا محمد اویس سرور
حضرت زیاد بن ابی حبیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت کعب رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : گویا کہ میں دیکھ رہا ہوں اس کی طرف کہ اس کے ہاتھ میں آگ کے دو شعلے ہیں یعنی حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے قاتل کو جس نے ان کو قتل کیا۔