مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في فضل عثمان ابن عفان ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بن عفان کی فضیلت میں ذکر کی گئی ہیں
٣٤١٩٥ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن أبي قلابة قال: لما قتل عثمان قام خطباء بإيلياء فقام من آخرهم رجل من أصحاب النبي ﷺ يقال له مرة بن كعب فقال: لولا حديث سمعته من رسول اللَّه ﷺ ما قمت، إن رسول اللَّه ﷺ ذكر فتنة أحسبه قال: "فقربها"، فمر رجل مقنع فقال رسول اللَّه ﷺ: "هذا وأصحابه يومئذ على الحق"، فانطلقت فأخذت بمنكبيه، فأقبلت بوجهه إلى رسول اللَّه ﷺ فقلت: هذا؟ فقال: "نعم"، فإذا هو عثمان (١).حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کردیا گیا تو ایلیاء مقام پر بہت سے خطیبوں نے خطاب کیا پس ان کے آخر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک صحابی جن کا نام کعب بن مرہ رضی اللہ عنہ تھا وہ کھڑے ہوئے اور فرمایا : اگر یہ حدیث میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نہ سنی ہوتی تو میں کبھی کھڑا نہ ہوتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتنہ کا ذکر کیا ۔ میر اگمان ہے کہ اس کو بہت قریب بتلایا تو ایک آدمی جس کا سر چادر سے چھپا ہوا تھا وہ گزرا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس دن یہ شخص اور ا س کی جماعت حق پر ہوگی۔ پس میں اس شخص کے پیچھے گیا پھر میں نے اس کو کندھوں سے پکڑ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اس کے چہرے کو پھیرا اور پوچھا : یہ شخص ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جی ہاں۔ پس وہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ تھے۔