مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في فضل عمر بن الخطاب ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں نقل کی گئی ہیں
حدیث نمبر: 34191
٣٤١٩١ - حدثنا أبو معاوية قال: ثنا الأعمش عن (شمر) (١) قال: لكأن علم الناس كان مدسوسا في جحر مع علم عمر.مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت شمر نے ارشاد فرمایا : حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے علم کے سامنے لوگوں کا علم ایک سوراخ میں چھپا ہوا تھا۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (سمرة).