مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في فضل عمر بن الخطاب ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں نقل کی گئی ہیں
حدیث نمبر: 34188
٣٤١٨٨ - حدثنا جرير عن يعقوب عن جعفر عن سعيد بن جبير أن جبريل قال لرسول اللَّه ﷺ: (أقرئ) (١) عمر السلام وأخبره أن رضاه حكم وغضبه عز (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ارشاد فرمایا : حضرت عمر ﷺ کو سلام کہیے : اور انہیں خبر دیجئے کہ یقینا ان کی رضا ہی فیصلہ ہے اور ان کا غصہ معزز ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (اقرأ).