حدیث نمبر: 34186
٣٤١٨٦ - حدثنا محمد بن بشر (قال) (١): ثنا مسعر عن موسى بن أبي كثير عن مجاهد قال: مر عمر برسول اللَّه ﷺ وهو وعائشة وهما يأكلان حيسًا، فدعاه فوضع يده مع أيديهما، فأصابت يده يد عائشة، فقال: أوه، لو أطاع في هذه وصواحبها ما (رأتهن) (٢) أعين، قال: وذلك قبل (آية) (٣) الحجاب، قال: فنزلت آية الحجاب (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا گزر ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ہوا اس حال میں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھیں۔ اور آپ دونوں حلوہ کھا رہے تھے ۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو بھی بلا لیا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کے ہاتھوں کے ساتھ ہی اپنا ہاتھ ڈالا تو آپ رضی اللہ عنہ کا ہاتھ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاتھ سے ٹکرا گیا اس پر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اوہ ! اگر اس کے اور اس کے ساتھیوں کے معاملہ میں میری بات مانی جاتی تو اس کو اور اس کے ساتھیوں کو کوئی آنکھ بھی نہ دیکھ سکتی ۔ یہ حجاب کا حکم اترنے سے پہلے کا واقعہ تھا۔ پس اس پر آیت نازل ہوگئی۔

حواشی
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [أ، ب]: (رأهنه).
(٣) سقط من: [أ، ب، جـ، م].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 34186
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ مجاهد تابعي.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34186، ترقيم محمد عوامة 32680)