مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في فضل عمر بن الخطاب ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں نقل کی گئی ہیں
٣٤١٨٥ - حدثنا وكيع عن سلمة بن وردان قال: سمعت أنسًا يقول: قال رسول اللَّه ﷺ لأصحابه: "من شهد منكم جنازة؟ " قال عمر: أنا، قال: "من عاد منكم مريضًا؟ " قال عمر: أنا، قال: "من تصدق؟ " قال عمر: أنا، قال: "من أصبح منكم صائمًا؟ " قال عمر: أنا، قال رسول اللَّه ﷺ: "وجبت وجبت" (١).حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ رضی اللہ عنہ م سے پوچھا : تم میں سے کون جنازہ میں حاضر ہوا ؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : میں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم میں سے کس نے مریض کی عیادت کی ؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : میں نے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کس نے صدقہ دیا ؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : میں نے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم میں سے کس نے روزے کی حالت میں صبح کی ؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : میں نے اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جنت واجب ہوگئی، جنت واجب ہوگئی۔