مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34181
باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں نقل کی گئی ہیں
ما ذكر في فضل عمر بن الخطاب ﵁
حدیث نمبر: 34181
٣٤١٨١ - حدثنا محمد بن بشر قال: ثنا محمد بن عمرو قال: ثنا أبو سلمة قال: قال سعد: أما واللَّه ما كان بأقدمنا إسلامًا، ولكن قد عرفتُ بأي شيء فضلنا: كان أزهدنا في الدنيا -يعني عمر بن الخطاب (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سلمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : بہر حال اللہ کی قسم ! اگرچہ وہ ہم میں اسلام کے اعتبار سے زیادہ قدیم نہیں تھے لیکن میں جانتا ہوں کہ وہ کس چیز کی وجہ سے ہم سے افضل تھے : وہ ہم لوگوں میں سب سے زیادہ دنیا سے بےرغبت تھے۔ یعنی حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ۔
حواشی
(١) منقطع؛ لم يثبت سماع أبي سلمة من سعد.