مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في فضل عمر بن الخطاب ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں نقل کی گئی ہیں
حدیث نمبر: 34181
٣٤١٨١ - حدثنا محمد بن بشر قال: ثنا محمد بن عمرو قال: ثنا أبو سلمة قال: قال سعد: أما واللَّه ما كان بأقدمنا إسلامًا، ولكن قد عرفتُ بأي شيء فضلنا: كان أزهدنا في الدنيا -يعني عمر بن الخطاب (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سلمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : بہر حال اللہ کی قسم ! اگرچہ وہ ہم میں اسلام کے اعتبار سے زیادہ قدیم نہیں تھے لیکن میں نے ان کو ہر چیز میں افضل پایا وہ ہم لوگوں میں سب سے زیادہ دنیا سے بےرغبت تھے۔ یعنی حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ۔
حواشی
(١) منقطع؛ لم يثبت سماع أبي سلمة من سعد.