مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في فضل عمر بن الخطاب ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں نقل کی گئی ہیں
حدیث نمبر: 34171
٣٤١٧١ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن شقيق قال: قال عبد اللَّه: لو وضع علم أحياء العرب في كفة، ووضع علم عمر في كفة لرجح بهم علم عمر (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شقیق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : اگر عرب کے زندہ لوگوں کا علم ترازو کے ایک پلڑے میں رکھ دیا جائے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا علم دوسرے پلڑے میں رکھ دیا جائے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا علم ان سب پر بھاری ہوگا۔