مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في فضل عمر بن الخطاب ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں نقل کی گئی ہیں
حدیث نمبر: 34169
٣٤١٦٩ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة قال: أخبرنا الأشعث بن عبد الرحمن الجرمي عن أبيه عن سمرة بن جندب أن رجلًا قال: يا رسول اللَّه رأيت (كأن) (١) دلوا (دُلي) (٢) من السماء فجاء أبو بكر فأخذ (بعراقيها) (٣) فشرب شربا وفيه (ضعف) (٤)، ثم جاء عمر فأخذ (بعراقيها) (٥) فشرب حتى تظلع، ثم جاء عثمان فأخذ (بعراقيها) (٦) فشرب حتى تظلع (٧).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بلاشبہ ایک آدمی نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ﷺ! رات کو میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک ڈول آسمان سے نیچے اترا۔ پس حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہائے ! انہوں نے اس کو دونوں کناروں سے پکڑا اور پانی پیا اس حال میں کہ ان میں کمزوری تھی۔ پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہائے انہوں نے اس کو دونوں کناروں سے پکڑ کر پانی پیا یہاں تک کہ وہ سیراب ہوگئے۔ پھر حضرت عثمان رحمہ اللہ انہوں نے بھی اس کے دونوں کناروں کو پکڑ کر پانی پیا یہاں تک کہ وہ سیراب ہوگئے۔
حواشی
(١) سقط من: [ب].
(٢) في [م]: (دليت).
(٣) في [جـ]: (بعراقها).
(٤) في [جـ، هـ]: (ضعيف).
(٥) في [أ، ب]: (بعراقها).
(٦) في [جـ]: (بعراقها).