حدیث نمبر: 34162
٣٤١٦٢ - حدثنا زيد بن حباب قال: حدثني حسين بن واقد قال: حدثني عبد اللَّه بن (بريدة) (١) عن أبيه أن رسول اللَّه ﷺ قال: "مررت بقصر من ذهب مشرف (مربع) (٢)، فقلت: لمن هذا القصر؟ فقيل: لرجل من العرب، فقلت: أنا عربي، لمن هذا القصر؟ قالوا: لرجل من أمة محمد ﷺ، قلت: أنا محمد، لمن هذا القصر؟ قالوا: لعمر بن الخطاب" (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میرا گزر ایک مربع محل پر سے ہوا جس میں بالاخانہ تھے۔ تو میں نے پوچھا : یہ محل کس کا ہے ؟ جواب دیا گیا : اہل عرب میں سے ایک آدمی کا۔ اس پر میں نے کہا : میں بھی عربی ہوں۔ یہ محل کس کا ہے ؟ انہوں نے کہا : محمد ﷺ کی امت کے ایک فرد کا۔ میں نے کہا : میں ہی محمد ﷺ ہوں۔ یہ محل کس کا ہے ؟ انہوں نے کہا : عمر بن خطاب کا۔

حواشی
(١) في [ب]: (يزيد).
(٢) في [ط، هـ]: (مرتفع).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 34162
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ حسين بن واقد صدوق، أخرجه أحمد (٢٣٠٤٦)، والترمذي (٣٦٨٩)، وابن حبان (٧٥٨٦)، والحاكم ٣/ ٢٨٥، وابن أبي عاصم في السنة (١٢٧٠)، والخطيب ١١/ ٣٧٠، وابن عساكر ١٠/ ٤٥٥، والبزار (٢٤٩٨/ كشف)، والآجري في الشريعة (٩٣٨).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34162، ترقيم محمد عوامة 32657)