حدیث نمبر: 34158
٣٤١٥٨ - حدثنا عبدة بن سليمان و (أبو) (١) أسامة عن مسعر عن عبد الملك بن ميسرة عن مصعب بن سعد عن معاذ بن جبل قال: إن عمر في الجنة، وإن رسول اللَّه ﷺ (ما رُئي في نومه ويقظته فهو حق، إن رسول اللَّه ﷺ) (٢) قال: "بينما أنا في الجنة (إذ) (٣) رأيت فيها دارًا، فقلت: لمن هذه؟ فقيل: لعمر بن الخطاب" (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مصعب بن سعد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے فرمایا : یقینا عمر رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں، اور حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کچھ نیند اور بیداری میں دیکھا وہ سب حق ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں جنت میں تھا کہ میں نے اس میں ایک گھر دیکھا پس میں نے پوچھا : یہ کس کے لیے ہے ؟ تو کہا گیا : عمر بن خطاب کے لیے۔

حواشی
(١) سقط من: [جـ].
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، هـ].
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) منقطع؛ مصعب بن سعد لا يروي عن معاذ، أخرجه أحمد (٢٢١٢٠)، وابن أبي عاصم في السنة (١٢٦٥)، وابن حبان (٦٨٨٤)، والشاشي (١٣٦٤)، والطبراني ٢٠/ (٣٠٩)، والقطيعي في زيادات الفضائل (٤٨٣)، وابن عدي ٧/ ٢٦٩٢.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 34158
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34158، ترقيم محمد عوامة 32653)