مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في فضل عمر بن الخطاب ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں نقل کی گئی ہیں
حدیث نمبر: 34156
٣٤١٥٦ - [حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك عن زيد بن وهب (قال) (١): قال عبد اللَّه: ما أظن أهل بيت من المسلمين لم يدخل عليهم حزن عمر، يوم أصيب عمر إلا أهل بيت سوء، إن عمر كان أعلمنا باللَّه، وأقرأنا لكتاب اللَّه، وأفقهنا في دين اللَّه] (٢) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن وھب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : میرا گمان نہیں ہے کہ مسلمانوں کا کوئی گھرانہ ایسا ہو جہاں حضرت عمر کی وفات کے دن حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا غم داخل نہ ہوا ہو، مگر یہ کہ کوئی برا گھرانہ ہوگا۔ یقینا حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہم میں سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی معرفت رکھنے والے، اور اللہ کی کتاب کو ہم سب میں زیادہ پڑھنے والے، اور اللہ کے دین کے بارے میں ہم سب سے زیادہ سمجھ رکھنے والے تھے۔
حواشی
(١) سقطت من: [أ، ب، جـ، م].
(٢) في [جـ]: تكرر الخبر، وسقط (إن) قبل (عمر).