مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في فضل عمر بن الخطاب ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں نقل کی گئی ہیں
حدیث نمبر: 34147
٣٤١٤٧ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عاصم عن (زر) (١) عن عبد اللَّه قال: لقي رجل شيطانا في بعض طرق المدينة (فأنجد) (٢) فصرع الشيطان (فسئل) (٣) عبد اللَّه فقال: من (تظنونه) (٤) إلا عمر (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : ایک آدمی کو مدینہ کی ایک گلی میں شیطان ملا ۔ پس ان دونوں نے ایک دوسرے کو پکڑ لیا پھر شیطان کو پچھاڑ دیا گیا۔ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ وہ شخص کون تھا ؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تمہارے گمان میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے علاوہ کون ہوسکتا ہے ؟ !
حواشی
(١) في [أ، ب]: (ذر).
(٢) في [م]: (فاتخذ)، وفي [جـ]: (فاتحدا).
(٣) في [أ، ب، جـ، هـ]: (فتل).
(٤) في [أ، ب، هـ]: (يطيق به).