مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في فضل عمر بن الخطاب ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں نقل کی گئی ہیں
حدیث نمبر: 34144
٣٤١٤٤ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب قال: قال عبد اللَّه: إذا ذكر الصالحون فحي هلا بعمر (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت طارق بن شھاب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت عبد اللہ کے سامنے صلحاء اور نیکوکاروں کا ذکر کیا جاتا تو آپ رضی اللہ عنہ فورا سے حضرت عمر کا نعرہ لگاتے۔