مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في فضل عمر بن الخطاب ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں نقل کی گئی ہیں
حدیث نمبر: 34141
٣٤١٤١ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس ووكيع وابن نمير عن إسماعيل عن قيس قال: قال عبد اللَّه: ما زلنا أعزة منذ أسلم عمر (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ اسلام لائے تو ہم ہمیشہ کے لیے معزز ہوگئے۔