مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في فضل عمر بن الخطاب ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں نقل کی گئی ہیں
حدیث نمبر: 34140
٣٤١٤٠ - حدثنا (عبد اللَّه) (١) بن إدريس عن زكريا عن سعد بن إبراهيم عن أبي سلمة (٢) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إنه كان فيمن مضى رجال يتحدثون في غير نبوة، فإن يكن في أمتي أحد منهم فعمر" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سلمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یقینا گزرے ہوئے لوگوں میں کچھ آدمی ایسے ہوتے تھے جن کا گمان صحیح ہوتا تھا وہ نبی نہیں ہوتے تھے۔ پس اگر میری امت میں کوئی ان میں سے ہیں تو وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔
حواشی
(١) في [هـ]: (عبيد اللَّه).
(٢) زاد في [هـ]: (عن أبي هريرة) نقلًا من صحيح البخاري.